لاہور: بھارت کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولرحارث رؤف کوخاص تحفہ بھیج دیا۔
حارث رؤف نے سوشل میڈیا پرانکشاف کیا کہ بھارت کے سابق کپتان اوروکٹ کیپر مہندرسنگھ دھونی انہیں چنائی سپرکنگ کی نمبر 7 لکھی ہوئی جرسی تحفے میں دی ہے۔
The legend & capt cool @msdhoni has honored me with this beautiful gift his shirt. The "7" still winning hearts through his kind & goodwill gestures. @russcsk specially Thank you so much for kind support. pic.twitter.com/XYpSNKj2Ia
— Haris Rauf (@HarisRauf14) January 7, 2022
حارث رؤف نے مہندرسنگھ دھونی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کپتان دھونی کی جانب سے ان کی شرٹ کا خوبصورت تحفہ ملنا میرے لئے اعزاز ہے۔ سابق بھارتی کپتان اپنے اچھے اخلاق اوررویے سے اب بھی لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔
حارث رؤف نے دھونی کی بھیجی گئی جرسی کی تصاویربھی شئیرکیں۔