غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے وہیں اداکارہ ماہرہ خان بھی غمگین ہیں۔
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی بربریت کا شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر میں ایک بچہ بمباری سے متاثرہ علاقے میں فلسطین کا پرچم اپنے جسم پر لپیٹے کھڑا ہے۔
اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا۔
ماہرہ خان نے اس تصویر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش، کاش ،کاش‘۔
I wish I wish I wish.. https://t.co/1atOc19sCf
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 15, 2023
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔