پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جیتنے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں رہے گی:سلیم صافی
جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ بنتی ہیں تو ممکن ہے نواز شریف اپنی جگہ کسی اور کو وزیراعظم نامزد کردیں.
سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ ، پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے آزاد امیدواروں کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں رہے گی، نمائندہ جیو نیوز کراچی ولید احمد کراچی کے شہریوں نے نواز شریف اور مریم نواز کی غیرموجودگی کو کافی محسوس کیا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ انتخابی مہم میں جوش و خروش نظر نہ آنے کی بڑی وجہ الیکشن پر غیریقینی کے منڈلاتے بادل ہیں، سینیٹ میں بھی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے قرارداد منظور کی گئی، بہت طاقتور لوگ چاہ رہے تھے الیکشن نہ ہوں اور نگراں حکومت کی مدت میں اضافہ ہوجائے، یہ الیکشن ہورہا ہے تو میرے لیے بھی سرپرائز ہے، اس کا کریڈٹ صرف سپریم کورٹ کو نہ دیں یہ کسی نہ کسی کی کرامت ہے، انتخابی مہم میں گہما گہمی نہ ہونے کی دوسری بڑی وجہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنا ہے، بلاول بھٹو نے پورے ملک میں بھرپور مہم چلائی انہیں کسی نے نہیں روکا، تحریک انصاف نے جہاں بھی جلسہ کرنے کی کوشش کی ان کو زبردستی روکا گیا۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ خضدار میں بی این پی مینگل اور جے یو آئی ف نے مشترکہ طور پر بہت بڑا جلسہ کیا اسے میڈیا میں کوریج نہیں ملی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی سب ووٹرز کو الیکشن کے دن نکلنے کا کہہ رہی ہیں، ووٹرز کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ فیصلہ ہوچکا ہے اس لئے ان کے ووٹ سے کچھ نہیں ہوسکتا، انتخابات میں ایک ووٹ سے بھی بہت بڑا فرق پڑسکتا ہے، ووٹروں سے کہتا ہوں آٹھ فروری کو گھر سے نکلیں کوشش کریں ایک بجے سے پہلے ووٹ کاسٹ ہوجائے۔
حامد میر نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وں کی اکثریت کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کے باپ ، بھائی اور دیگر رشتے دار کیوں اٹھائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے کچھ آزاد امیدواروں نے شاید کہیں یقین دہانی کروائی ہے.
عمران خان کے نام پر آزاد حیثیت میں جیتنے والوں نے پارٹی چھوڑی تو خیبرپختونخوا میں ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوگا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں تیس سے چالیس نشستیں حاصل کرلیتی ہے تو کنگ میکر پارٹی کی حیثیت حاصل کرسکتی ہے۔