ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نیا چیئرمین مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ملک امجد زبیر ٹوانہ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری میں ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل ہے۔