اسکول یونیفارم لازمی کرنے سے طلبا میں سماجی عدم مساوات ختم ہوسکتا ہے، فرانسیسی خاتون اول

فرانس کی خاتون اول بریگزٹ میکرون نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسکول یونیفارم کو لازمی قرار دینے سے فرانسیسی طلباء میں سماجی عدم مساوات سے نمٹا جا سکتا ہے۔

بریگزٹ میکرون کا کہنا تھا کہ برانڈڈ کپڑوں کے بجائے یکساں لباس پہننے سے طلبہ کا وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔

فرانسں کی خاتون اول کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس کی قومی اسمبلی ایک بل پر بحث کر رہی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں سرکاری اسکولوں میں یونیفارم لازمی قرار دیدیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پاپ ندائے نے کہا کہ وہ قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر کی اہلیہ ماضی میں شمالی فرانس کے ایک اسکول میں ٹیچر تھیں۔

اس بل کے پیچھے فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی قومی ریلی کے رکن پارلیمنٹ راجر چوڈو ہیں جو چاہتے ہیں کہ تمام ریاستی اسکولوں میں یونیفارم ان کے اپنے رنگوں میں ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ یونیفارم طلباء کے درمیان سماجی رکاوٹوں کو دور کر سکتا ہے جو لباس کے ذریعے برقرار رہ سکتی ہیں۔ جبکہ ایک عالمگیر یونیفارم اسکولوں میں مذہبی یا نسلی شناخت کو متعارف ہونے سے روک سکتا ہے۔

فرنچ رکن پارلیمنٹ چوڈو نے دعویٰ کیا کہ فرانس کا سیکولر تعلیمی نظام تیزی سے حملوں کی زد میں ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں صدر کی اہلیہ کی جانب سے اسکول یونیفارم بل کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب بائیں بازو کے اراکین پارلیمنٹ نے انتہائی دائیں بازو کی اس تجویز کی حمایت پر خاتون اول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرانس کے وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ یونیفارم کو قانون کے ذریعے لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انفرادی اسکول چاہیں تو انہیں یونیفارم پہننے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔