مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف دبئی پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نجی دورے پہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ پارٹی قائد جناب محمد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 24, 2023
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فیملی کے دیگر ارکان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی۔