مولانا طارق جمیل کےعمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے قہقہے

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پاکستانی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے قہقہے لگا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی مذہبی شخصیت مولاناطارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے پسندیدہ سیاسی رہنما عمران خان کو ایک مشورہ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ زور سے ہنستے ہوئے بھی سنائی دیتے ہیں۔

طارق جمیل اس ویڈیو میں اپنے خطاب کے دوران لوگوں کے سامنے بیٹھے ہیں اور ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ تمام پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان تین تین دن تبلیغ پر چلے جاؤ اور اپنے ہمراہ عمران خان کو بھی لے جاؤ، اس سے آپکو بہت فائدہ ہوگا۔

طارق جمیل ان تین جملوں کی ادائیگی کے بعد قہقہے لگاتے ہیں اور سامنے بیٹھے افراد کو ہنستے ہوئے دیکھتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ طارق جمیل کافی عرصے سے عمران خان کی حمایت کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں اور ایک موقع پر تو انہیں عمران خان کی حمایت کی وجہ سے قوم سے معافی بھی مانگنی پڑ گئی تھی۔