انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
پولیس نے ملزمان کو جیل سے لا کر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، ان 20 ملزمان کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہو سکی۔