9 مئی واقعات، ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے

9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی درخواست پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شاملِ تفتیش اور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔