9 مئی سانحہ :عرفان صدیقی نے ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے 9 مئی سانحے میں ملوث افراد کے خلاف اب تک کارروائی نہ کرنے پر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ حکومت صرف باتیں کررہی ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 12 دن گزر گئے ہیں ہم ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ لندن فسادات کے بعد برطانوی حکومت نے عدالتیں 24 گھنٹے کھولنے کا اعلان کیا، لندن فسادات کی نہ کوئی جےآئی ٹی بنی نہ کمیشن، سزا پانے والوں میں 11 سالہ بچی بھی شامل تھی۔