میئر کراچی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے۔

سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں شریک 18 ارکان نے متفقہ طور پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو صدر بنانے کا فیصلہ کیا۔

مجلس عاملہ کا اجلاس نائب صدر اولمپئن حنیف خان کی زیر صدارت ہوا۔

اس حوالے سے حنیف خان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی رضا مندی سے انہیں صدارت کا عہدہ دیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب سے قبل اولمپئن اصلاح الدین سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔