میئر کراچی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں، کبھی قانون کی خلاف ورزی کی نہ کروں گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قانون اور آئین پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنا اور نہ بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کی پریس کانفرنس عوامی مسائل پر تھی، کسی بھی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا۔

میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کی مہم کا حصہ نہ بننے کا یقین دلاتا ہوں۔