سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے مکمل

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے مکمل۔

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے مکمل کر لئے گئے ۔ یو ایچ ایس کے زیر انتظام داخلے مکمل کرکے داخل شدہ طلبا کی فہرستیں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں کے حوالے کردی ہیں ۔ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں کو نئے طلباکی دستاویزات کی تصدیق کا عمل 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس کی 3192 سیٹوں پر داخلوں کا عمل ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کیا گیا ہے ۔ ایم بی بی ایس میں داخل ہونے والے طلبا سے 18,030 روپے پہلے سال کی فیس وصول کی گئی ہے ۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے پہلی مرتبہ امیدواروں سے فیس یو ایچ ایس نے خود وصول کی ہے جو متعلقہ اداروں کو منتقل کی جائے گی ۔ بین الصوبائی سیٹوں پر بلوچستان، کے پی کے اور آزاد جموں و کشمیر کے کالجوں کیلئے بھی داخلے کیے گئے ۔ طلبہ کی جائننگ کا عمل مکمل کرکے یکم مارچ سے کلاسز شروع ہونگی ۔