بھارتی طیارے کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی۔

میڈیکل عملے کے چیک کرنے پر بھارتی خاتون مسافر انتقال کر چکی تھی۔

جدہ سے بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پرواز میں خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

بھارتی ایئر لائن کا طیارہ خاتون مسافر کی میت لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر منزل کی طرف روانہ ہوا۔