جہانگیر ترین سے وزیر اعظم کے مشیر ملک نعمان لنگڑیال کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے وزیر اعظم کے مشیر ملک نعمان لنگڑیال نے ملاقات کی، جس میں نئی پارٹی کے نام سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سعید الحسن نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

سید سعید الحسن نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔