عمران خان سے پی پی 274 اور پی پی 273 سے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے پی پی 274 اور پی پی 273 سے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں جمشید دستی بھی شامل ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں جمشید دستی کے علاوہ میاں عمران دھنوتر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے رواں برس مارچ کے مہینے میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

عمران خان نے جمشید دستی کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا تھا۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔