محراب پور:غیر قانونی پیٹرول یونٹ شاپ میں دھماکا

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل محراب پورمیں غیر قانونی پیٹرول یونٹ شاپ میں آج صبح دھماکا ہوا ہے۔

نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق غیر قانوی پیٹرول یونٹ شاپ میں دھماکے کے باعث دکان کی چھت اڑ گئی۔

نوشہرو فیروز پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس حوالے سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔