پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ملیٹھی ایک جادوئی شفائی جڑی بوٹی بھی ہے
کراچی: برصغیر پاک وہند میں ملیٹھی ایک معروف جڑی بوٹی ہے جو زمین کی گہرائی میں پائی جاتی ہے۔ عموماً یہ گلے کی خراش اور دیگرعارضوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن طبی ماہرین ملیٹھی (لیکرائس) کو سپرفوڈ بھی قرار دیتے ہیں۔
ملیٹھی میں کئی طرح کی معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، فاسفورس، پوٹاشیئم اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں لیکن کیا کیجئے کہ اس کا احوال بھی میتھی دانوں جیسا ہے جو بے حساب فوائد کے باوجود نظرانداز کئے جاتے ہیں اور ملیٹھی کا بھی یہی حال ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یونانی، اسلامی، آیورویدک اور دیگر پرانی تہذیبوں میں بھی ملیٹھی کو غیرمعمولی مقام حاصل رہا ہے۔ اسی لیے گھریلو نسخوں میں بھی اسے اہمیت حاصل ہے۔
ملیٹھی اور اندرونی جسمانی سوزش
غذائی ماہرین کے مطابق ملیٹھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اندرونی جسمانی سوزش یا جلن کو کم کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جسم کے اندر سوزش ، گرمی یا جلن کسی نہ کسی بیماری کا اشارہ ہوتی ہے۔ دوسری جانب اس میں اینٹی سیپٹک اور بیکٹیریا کے خلاف تاثیر بھی موجود ہے۔
کھانسی اور سینے کے لیے مفید
ملیٹھی کو سردیوں کی خاص سوغات قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ خشک کھانسی کو دور کرتی ہے اور سینے کے اندر بلغم اور ریشہ صاف کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملیٹھی کی چائے دمے کے مریضوں کو سکون پہنچاتی ہے۔ ملیٹھی کی چائے بنانے کا طریقہ نیچے دیا جارہا ہے۔
ماہانہ ایام کی تکلیف کم کرے
خواتین اور لڑکیوں کو ہرماہ ایام آتے ہیں اور پیریڈز کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر ملیٹھی کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ اس کا استعمال ایام کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔
معدے اور آنتوں کےلیے مفید
ملیٹھی میں دو اہم کیمیکل پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک گلائی سائی رائزن اور دوسرا کاربینوکسولون ہے۔ اس سے معدے اور آنتوں کو تقویت ملتی ہے۔ السر میں فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ قبض اور تیزابیت میں بھی ملیٹھی بہت ہی مفید قرار دی گئی ہے۔
ذہنی تناؤ دور کرے
ملیٹھی میں سکون آور اجزا موجود ہیں جو پٹھوں اور عضلات کو سکون پہنچاتے ہیں۔ دوسری جانب اس جادوئی بوٹی میں اعصاب کو سکون دینے کی پوری صلاحیت ہے۔ ملیٹھی کا استعمال آپ کو پرسکون رکھتا ہے۔
جلد کی ناہموار رنگت کا علاج
جلد پرداغ دھبوں اورغیریکساں رنگت (پگمنٹیشن) کا ایک بہترین حل ملیٹھی بھی ہے۔ ملیٹھی جلد کو ہموار کرکے اس کی رنگت نکھارتی ہے اور یوں چہرہ بے داغ اور شاداب ہوجاتا ہے۔
ملیٹھی کی چائے
ملیٹھی کی تین سے چار انچ لمبی جڑ لیجئے اور اسے ایک کپ پانی میں اچھی طرح کھولا لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے آپ نہار منہ نوش فرمائیں۔ ملیٹھی چند دنوں بعد ہی اپنا اثر دکھانا شروع کردے گی۔