محکمۂ موسمیات کی سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات نے آج کراچی، حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر، میر پور خاص، تھر پارکر سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان، موسیٰ خیل، سبی، نصیر آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور سوات سمیت چاروں صوبوں میں چند مقامات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اِدھر بلوچستان میں گزشتہ 2 ماہ میں بارشوں کے دوران نقصانات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، 900 سے زائد مکان مکمل تباہ ہو گئے، 7 پلوں اور 47 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔