میٹرو ٹرین میدان جنگ بن گئی،خواتین جگہ نہ ملنے پر لڑ پڑیں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی میٹرو ٹرین میدان جنگ بن گئی، خواتین کھڑے ہونے کےلیے جگہ نہ ملنے پر لڑ پڑیں۔

دہلی کی میٹرو ٹرین میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو چند روز پرانی ہے جو وائرل ہوگئی۔

میٹرو میں موجود ایک اور خاتون نے واقعے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی۔ اس کے ساتھ اپنے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ “دہلی میٹرو میں کھڑے ہونے کے لیے مناسب جگہ نہ ملنے پر دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔

ویڈیو میں دو خواتین کو پہلے ایک دوسرے پر چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ دیر میں ہی دونوں دست و گریباں ہوگئیں۔

تاہم اس دوران ٹرین میں موجود دیگر خواتین میں سے ایک نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔