وزارت دفاع کی ابتدائی طور پر 5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز

اسلام آباد : حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر 5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 3 فوجی عدالتیں راولپنڈی اور 2 لاہورمیں قائم کرنے کی تجویز ہے، آرمی ایکٹ کےدائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہوگی، وفاقی کابینہ ملٹری کورٹس کےقیام کی منظوری وزارت دفاع کی سمری کےذریعےدےگی۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹس، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا۔