مصباح الحق کی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم سے ملاقات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ویمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مصباح الحق کو پاکستان فٹبال ٹیم کی جرسی پیش کی۔

مصباح الحق نے ویمن فٹبال ٹیم کے دورہ سنگاپور کے لیے نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے سنگاپور جائے گی۔