بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں:پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں۔

عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم عوام سے اپنے قیدیوں کو رہا کروانے کا وعدہ کر کے آئے ہیں، کسی چیز میں کوئی رکاوٹ نہیں بننا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کریں گے اور ان کی ترجمانی کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے، اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو۔