پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
موبائل کال مزید سستی، صارفین کیلئے خوشخبری
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ یکم جولائی 2022 سے ملک میں آف نیٹ کالیں مزید سستی ہوجائے گی، آف نیٹ کالز 0.50 سے کم ہوکر 0.40 ہوجائے گی۔
موبائل ٹرمینیشن ریٹس وہ قیمت ہے جو موبائل سیلولر دوسرے موبائل آپریٹر سے اپنے نیٹ ورک پر آف نیٹ کالز کو ختم کرنے کے لیے لیتا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے نے 2019 میں موبائل ٹرمینیشن ریٹ روپے مقرر کیا تھا، جنوری 2020 کے بعد سے لے کر ابھی تک 0.70 ریٹ وصول کیا جارہا ہے، جنوری میں ایم ٹی آر 0.50 تھا جبکہ جون میں 0.40 اور جولائی میں کم کرتے 0.30 کردیا جائے گا۔
پی ٹی اے نے 24 نومبر 2021 کو ایم ٹی آر کی مذکورہ قیمتوں کاتعین کیا تھا،ایم ٹی آر کا استعمال پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے ہر قسم کی کالز کے لیے کیا جو دوسرے موبائل نیٹ ورکس سے موبائل نیٹ ورکس پر ختم کی گئی ہیں.
ایم ٹی آرز میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی۔ پی ٹی اے کا خیال ہے کہ ایم ٹی آر کو کم کرنے سے صارفین کو زیادہ سہولیات اور جدید آفر ملیں گی جیسے مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز۔
پی ٹی اے نے جولائی 2021 میں مشاہد ہ کیا کہ پاکستان میں ایم ٹی آر 0.70 پر منٹ ہے،مزید یہ کہ پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے موبائل ٹرمینیشن کی موجودہ شرحوں پر نظرثانی کی درخواستیں بھی موصول ہوئی تھیں۔ موصول ہونے والے جوابات کی اکثریت نے PTA کی MTR کو کم کرنے کی سفارش کی۔
تاہم پی ٹی اے نے فیصلہ کیا کہ موبائل ٹرمینیشن ریٹس کم کئے جائیں گے، جنوری 2022 سے جون تک 0.40 ایک منٹ پر چارج ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک 0.30 موصول کئے جائیں گے۔