ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان افغانی شہریوں کی مدد کیلئے پاک افغان سرحد پر پہنچ گئے۔
محمد رضوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے، انہیں غذا، رہائش، گرم کپڑوں اور ادویات وغیرہ چاہئیں، مشتاق احمد کے ساتھ سرحد پر صورتحال کا مشاہدہ کرنے سے آنکھیں کھل گئیں۔
محمد رضوان نے اپیل کی کہ اس سلسلے میں قدم بڑھائیں ، اور پیارے نبی ﷺ کی امت کی مدد کریں۔
The brave people of Afghanistan are in dire need of our help. They need food, shelter, warm clothes, medicines, etc. It was an eye opening experience to witness the situation at Pak-Afg border with @Mushy_online. Plz contribute & help the ummah of the beloved Prophet, PBUH. pic.twitter.com/XeKjuU3Si1
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 3, 2022