محسن نقوی کاقذافی اسٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، قذافی اسٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کر کے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔