مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ،ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ

مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ، وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ، معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الہٰی کی وطن واپسی کیلئے نگراں حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے.

ایف آئی اے نےمقدمات کی تفصیلات شیئر کر دیں، گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع، ایف آئی اے سی بی سی نے مونس الہٰی کی واپسی کیلئے انٹرپول حکام سے ان کیخلاف مقدمات کی تمام تفصیلات شیئر کر دی ہیں ۔