پاک بھارت میچ کے بیشتر ٹکٹس چند گھنٹوں ہی میں فروخت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2023 کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی۔

دو ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے بیشتر ٹکٹس چند گھنٹوں ہی میں فروخت ہوگئے۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 8 ہزار 700 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 87 ہزار روپے ہے۔

ایشیا کپ کے کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر مقرر کی گئی جبکہ کولمبو میں میچز کی ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 ڈالر ہے۔

کینڈی میں بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 ڈالر ہے جبکہ گرینڈ اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دو ستمبر کو شیڈول ہے، جس کی ٹکٹس آن لائن آتے ہی شائقین کرکٹ نے بکنگ کروالی۔ بیشتر ٹکٹس چند گھنٹوں ہی میں فروخت ہوگئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت 87 ہزار روپے جبکہ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 8 ہزار 700 روپے ہے۔