کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کے 2 روز بعدہی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کر لیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سر کر لیا۔

نائلہ کیانی نے 8516 میٹر بلند لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق 8 بج کر 13 منٹ پر سر کیا۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

انہوں نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا اور وہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔