فلم ’باربی‘ کا بخار،مارکیٹ میں باربی تھیم کے تابوت متعارف

فلم ’باربی‘ کا بخار اب اگلے نہج کو پہنچ گیا، مارکیٹ میں باربی تھیم کے تابوت متعارف کروا دیئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیونرل سروس فراہم کرنے والی کینیڈین کمپنی نے گلابی رنگ کے تابوت کی تشہیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے اپنی تشہیری مہم کے لیے خاص سلوگن بھی تیار کروایا ہے جس کے مطابق ’تو پھر آپ باربی کی طرح لحد میں آرام کر سکتے ہیں‘۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شوخ گلابی رنگ کے تابوت دکھائے گئے ہیں، جو زندگی کے یادگار لمحوں کی علامت کی نشاندہی کر تا ہے۔

کمپنی کے مطابق باربی تھیم پر ڈیزائن کئے گئے ان تابوت کا مقصد مرنے والوں کی یادوں کو، ان کی کہانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گلابی تابوت کا یہ ٹرینڈ صرف کینیڈا تک محدود نہیں ہے بلکہ میکسیکو، ایل سلواڈور اور لاطینی امریکہ کے مختلف علاقوں تک پھیل چکا ہے۔ جہاں فیونرل سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں خاص گلابی رنگ کے تابوت فراہم کر رہی ہیں۔

ایل سلواڈور کی ایک کمپنی نے گلابی رنگ کے تابوت پورے ایک سال تک 30 فیصد ڈسکاونٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ کمپنی کے مطابق گلابی تابوتوں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، کہ اکثر اوقات ان کے پاس اسٹاک ختم ہوجاتا ہے۔