محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

گوجرانولا میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی۔

محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔