محمد رضوان وکٹ کیپنگ جاری نہ رکھ سکے ،سرفراز کی انٹری، گلوز سنبھال لئے

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 171رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ٹانگ میں کھنچاؤ کی وجہ سے وکٹ کیپنگ جاری نہ رکھ سکے ، اس کے بعد گراؤنڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹری دی، انہوں نے بنگلہ دیشی اننگز کے باقی حصے کیلئے گلوز سنبھال لئے۔

دریں اثنا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ محمد رضوان ٹیسٹ میچ میں آج نہ رکنے والی طاقت ثابت ہوئے ۔ 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 150 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یقینی طور پر محمد رضوان نے خود کو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اثاثہ ثابت کیا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے میچز میں ان کی پرفارمنس مزید بہتر ہو گی۔

محسن نقوی نے سعود شکیل کے بارے میں کہا کہ ٹیم کو ایسی مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ملک کو فخر کا باعث بنانے پر سعود شکیل کو شاباش ۔