مسلم ممالک غزہ کےلیے مستقل انسانی راہداری قائم کریں

غزہ میں خوراک ، پانی اور ادویات کی قلت سے انسانی بحران مزید شدت اختیارکررہا ہے اور زخمی و بے گھرافراد بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں، ایسے میں حماس نےغزہ کےلیے امداد کو ناکافی قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ اور بالخصوص مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کےلیے مستقل انسانی راہداری قائم کریں.

ادھریورپی یونین کے سربراہ امور خارجہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے مگراس کی حدود ہیں کا تعین بین الاقوامی قوانین نے کررکھا ہے۔

مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی ’ انروا‘ کے ڈائریکٹرنے بھی امدادکو غزہ کےلیے ناکافی قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو جنگی قوانین کی پابندی پر مجبور کیاجائے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے متنازع بیان مین کہا ہے کہ جتنی جلد اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت ملے گی انتی جلدی ہی غزہ کے لوگوں کے مصائب کم ہوں گے۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جوزف بورل نے یورپی یونین کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے انھوں نے کہا ہے کہ بجلی اورپانی بند کردینا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے ۔جوزف بورل نے استقامتی فلسطینی محاذ (حماس) کے آپریشن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت بھی کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ افراد کو انسان نہ جاننا، ہمیشہ بدترین تشدد کی تمہید ہوتا ہے ۔