پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اس انتخابات میں مسلم لیگ ن کا سندھ سے صفایا ہو جائے گا:سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس انتخابات میں مسلم لیگ ن کا سندھ سے صفایا ہو جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مریم نواز سندھ میں اپنے 15 امیدوار بتا دیں، مسلم لیگ ن کو تو سندھ میں امیدوار ہی نہیں ملے، مریم نواز سیاسی تنقید ضرور کریں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو تو امیدوار ہی نہیں مل رہے تھے، مختلف جماعتوں سے مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، ہماری مخالف جماعتوں کو پتہ ہے کہ وہ مل کر ہمیں ہرا نہیں سکتے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے خیر کی توقع نہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کا حشر نشر کر دیا، ہمیں یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کی خدمت کی ہے، کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے، پی پی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، پی پی انتخابی مہم میں بھی لیڈ کر رہی ہے، رؤف صدیقی کو دعوت دیتا ہوں کہ لوگوں سے پوچھیں کام ہوا کہ نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے پاس اختیار ہوتا ہے کسی بھی جماعت میں شامل ہو جائیں، ماضی میں جو قوتیں استعمال ہوئیں، جو پی ٹی آئی کو لائیں وہ بھی نہیں ہونا چاہیے، فہمیدا مرزا 26 کروڑ کی ڈیفالٹر ہیں، سمجھ سے بالا تر ہے کہ کن وجوہات پر ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، شاہجہان بلوچ، اکبر یوسف زئی اور عابد سومرو پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی غلط فہمی کی بنیاد پر چھوڑی: شاہجہان بلوچ
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہجہان بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے یونین کونسل کا چیئرمین منتخب ہوا، پیپلز پارٹی غلط فہمی کی بنیاد پر چھوڑی، قیادت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ویلکم کیا، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مزید مضبوط پوزیشن میں لائیں گے۔