میری زندگی خطرے میں ہے، سعودی ولی عہد کی امریکی ارکان کانگریس سے گفتگو

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریکس کو بتایا ہے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔

ارکان کانگریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نارمل کرنے کے بڑےسودے میں اپنی زندگی داؤ پر لگارہے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ پولیٹکو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک موقع پر انہوں نے مصر کے مرحوم رہنما انورالسادات کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہون نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن ڈیل کی تھی اور امریکا نے سادات کو بچانے کےلیے کیا کیا؟

نہال طوسی کی اس رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کیونکہ فلسطینی ریاست کے قیام کا درست راستہ بھی اسڈیل میں شامل ہونا چاہیے بالخصوص ایسی صورت میں جبکہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد عرب دنیا میں اسرائیل کے حوالے سے غیض و غضب پایاجاتا ہے۔