این اے 47 :مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کامیاب ،شعیب شاہین کو شکست

این اے 47 آئی سی ٹی 2 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

این اے 47 آئی سی ٹی 2 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔