نیب راولپنڈی نےشہزاد اکبر کو 22 مئی کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو 22 مئی کو طلب کرلیا۔

شہزاد اکبر کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں۔

نوٹس کے متن کے مطابق عدم پیشی پر نیب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے۔