پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نادیہ خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق بتا دیا
پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق پہلی بار بات کی ہے۔
نادیہ خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی علیزے خان کے ساتھ شرکت کی، نادیہ خان اور علیزے خان کو ایک ساتھ کسی ٹاک شو میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس دوران اداکارہ کا بتانا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی (جو کہ حال ہی میں 20 سال ہوئی ہیں) کو صرف شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے منع کیا ہے، باقی اُن کی جانب سے بیٹی علیزے خان کو دنیا کے ہر شعبے میں کام کرنے کی اجازت ہے۔
اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اداکارہ سے پوچھا کہ اُنہوں نے شوبز میں کام کرنے سے بیٹی کو کیوں منع کیا ہے؟
جس پر نادیہ خان کا بیٹی کے شوبز میں کام کرنے پر پابندی لگانے سے متعلق کہنا تھا کہ شوبز میں کام کرنا ہوائی روزی روٹی کے برابر ہے، شوبز میں خواتین جب 40 سال کی ہوجاتی ہیں تو اِن کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے جبکہ لڑکوں کا 40 سال کی عمر کے بعد کیریئر مزید بہتر بن جاتا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کا بیٹی علیزے خان کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ کچھ عرصہ قبل وہ امریکا گئی ہوئی تھیں، اس دوران اُن کی ایک دوست نے اُن کی بیٹی کی شادی کے لیے اُن کا ذہن بنا دیا تھا، وہ اپنی بیٹی کی شادی کرنے کا سنجیدگی سے سوچنے لگی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دوست کی باتیں سُن کر امریکا ہی میں ایک لڑکا، ہارٹ سرجن بیٹی کے لیے پسند کر لیا تھا مگر پھر انہوں نے جب اپنے شوہر فیصل راؤ سے مشورہ کیا تو اُن کے شوہر نے اتنی جَلد بیٹی کی شادی کرنے سے روک دیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس بیٹی کے رشتے کے لیے پاکستانی نژاد امریکی بڑے بڑے کاروباری افراد کے رشتے بھی آچکے ہیں لیکن انہوں نے سب کو منع کر دیا، ان کی بیٹی ابھی شادی کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے۔
اداکارہ نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی خود سے امیر افراد میں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں کریں گی، وہ ایسے گھرانے میں بیٹی کا رشتہ طے کرنا پسند کریں گی جہاں شوبز کے افراد کی عزت ہو، اُنہیں اچھے گھرانے کا سمجھا جاتا ہو۔
شو کے دوران اداکارہ نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے بھی اپنی شادی سے متعلق کھُل کر بات کی۔
نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان کا بتانا تھا کہ وہ کینیڈا میں بزنس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اُنہوں نے اپنی مرضی سے بزنس کا شعبہ منتخب کیا ہے۔
علیزے خان نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں خود سے زائد العمر لڑکے پسند ہیں کیوں کہ وہ زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں، وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا پسند کریں گی جس میں شادی سے قبل ہی والد بننے کے گُر ہوں، یعنی کہ لڑکا، اُن کا ہونے والا ہمسفر اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت دیگر رشتہ داروں کی بھی عزت کرنے والا ہے۔