نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ اور سخت تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئی دلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا کانگریس سمیت اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف تھا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر مملکت کو کرنا چاہیے۔

کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ ایک آدمی کے تکبر اور اپنی تشہیر کی خواہش نے ملک کی پہلی خاتون قبائلی صدر دروپدی مرمو سے پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کا شرف بھی چھین لیا ہے۔