پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
نتاشا اسٹینکووچ نے ہاردیک پانڈیا کی حذف شدہ تصویریں پھر سے پبلک کر دیں
ایک جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور اُن کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ میں علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں تو دوسری جانب دونوں معروف شخصیات نے چپ سادھی ہوئی ہے۔
ہاردیک پانڈیا اس درمیان بالکل خاموش ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا نت نئی معنی خیز پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایسے میں اداکارہ کے ایک اور دلچسپ عمل نے اس جوڑی کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔
نتاشا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کی گئی ہاردیک کی ویڈیو اور تصاویر، شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کی تصویریں دوبارہ پبلک کر دی ہیں۔
جی ہاں! نتاشا نے ہاردیک کے ساتھ اپنی شادی کی تصویروں کو دوبارہ سے پبلک کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شوہر کا نام اور تصاویر ہٹائے جانے پر اس جوڑی کے درمیان علیحدگی اور بعد ازاں طلاق کی افواہوں نے زور پکڑا تھا۔
نتاشا کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر کو بحال کرنے کے غیر متوقع فیصلے نے متعدد حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔
نتاشا کے اس عمل نے اس امید کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ جوڑا تاحال ایک ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردیک پانڈیا نے مئی 2020ء میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے درمیان 31 مئی کو شادی کی تھی، دو ماہ بعد 30 جولائی کو اِن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
معروف جوڑی ایک بیٹے، 3 سالہ آگستیہ پانڈیا کے والدین ہیں۔