قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سینچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں جب کہ بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔

بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سینچری شراکت بنائی جب کہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی،

بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سینچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

اس کے علاوہ بابر اور رضوان بطور پارٹرنز ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔