نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں 12 اکتوبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

حسین نواز نے بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا جبکہ نواز شریف کے اسٹاف کے کچھ ممبران نے بھی عمرہ کیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف سعودی عرب سے دبئی جائیں گے اور 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔