نواز شریف کی پاکستان آمد، طیارہ بک ہوگیا

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی دبئی سے پاکستان روانگی کیلئے خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا، ن لیگ امارات نے تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پروٹوکول جاری کردیا۔

مسلم لیگ ن امارات کا کہنا ہے کہ کارکن دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ سے مکمل تعاون اور قانون کی پاسداری کریں، ایئرپورٹ پر نعرے بازی سے اجتناب کریں۔

ن لیگ امارات نے بتایا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی روانگی دبئی ایئرپورٹ ٹرمینل 2 سے ہوگی۔

مسلم لیگ ن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو صبح سویرے دبئی سے روانہ ہوجائیں گے، کارکن اور رہنما نماز فجر دبئی ایئرپورٹ پر ہی ادا کریں۔

ن لیگی کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو اپنے ہمراہ سفری سامان کم سے کم رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔