نواز شریف کی وطن واپسی، حتمی تاریخ کیلئے مشاورتی عمل جاری

سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کررہے ہیں۔

وہ موجودہ و سابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کررہے ہیں۔ نواز شریف کی اپنی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔