نیپرا نے پن بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف 28.8383 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔

نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانے کی منظوری 23-2022 کیلئے دی ہے، پن بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا۔

نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سے سی پی پی اے کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام پن بجلی اسٹیشنز کے کیپسٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کردی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔