نادرا کا نیا کارنامہ

کراچی میں نادرا کے اہلکاروں نے کوائف کے اندراج کے دوران ایک خاتون کے دو نام درج کرلیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو ایف آر سی میں ایک ہی فرد کے ریکارڈ پر دو نام کی تصحیح سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نادرا حکام نے ایف آر سی میں انگریزی میں حاجرہ بیگم اور اردو میں صفیہ لکھ دیا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نادرا حکام سے متعدد مرتبہ رابطے کے باوجود نام کی تصحیح نہیں کی گئی۔ حکام اپنی غلطی ماننے کے بجائے شہری کو چکر لگواتے رہے۔ نام کی غلطی کی بنا پر مستقبل میں قانونی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔عدالت نے ایف آر سی میں نام کی تصحیح کی درخواست پر نادرا حکام کو نام درست کرنے کا حکم دیدیا۔