پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پاکستانی عازمین حج کو نئی پریشانی نے گھیرلیا
عازمین حج کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے حجاز مقدس پہنچانے والا روڈ ٹو مکہ منصوبہ منسوخ کردیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج لاہور سے روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت نہیں ہوسکے گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی امیگریشن حکام کے وفد نے وقت کی کمی کے باعث منصوبے کے فوری آغاز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سسٹم آنے اور لگانے میں وقت لگتا ہے لہٰذا فوری سسٹم اسٹال نہیں ہوسکتے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے لاہور ائیرپورٹ دورے کے بعد منصوبہ اس سال کی بجائے اگلے سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی امیگریشن وفد نے لاہور ائیرپورٹ حکام سے منصوبہ شروع کر نے سے معذرت کرلی، سعودی امیگریشن کے سسٹم کی تنصیب نہ ہونے سے عازمین حج کا امیگریشن لاہور میں نہیں ہوسکے گا۔
اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے کہا کہ روڈ ٹومکہ منصوبہ کے تحت عازمین حج کو جو سہولیات میسر ہوتی ہیں وہ اب نہیں مل سکیں گی۔ سی اے اے حکام کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای حج ویزا دینے اور ان کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے کر عازمین کے سفر میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
سعودی عرب میں عازمین حج کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کیلئے “روڈ ٹو مکہ منصوبے” پر 15روز قبل عمل درآمد شروع کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 2019میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا۔