ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر ایک بار پھر نئے نشانات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر ایک بار پھر نئے نشانات دیکھے گئے ہیں، جن سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں۔

چند دن پہلے ان کے دائیں ہاتھ کی پشت پر ایک بڑا نیل نظر آیا تھا اور اب ہتھیلی پر 2 گہرے سرخ نشانات دیکھے گئے ہیں۔

یہ نشانات اس وقت دیکھے گئے جب صدر ٹرمپ سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ان نشانات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ آیا یہ زخم، نیل یا کسی بیماری کی علامت ہیں۔

ٹرمپ کے ہاتھ پر ان نئے نشانات کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹرمپ کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ایک بار پھر زخم نظر آ رہا ہے، وہ صحت مند نہیں ہیں اور وہ خود بھی یہ جانتے ہیں۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر یہ عجیب نشانات کیا ہیں؟

کسی نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ ٹرمپ کے ہاتھ پر گینگرین (Gangrene) کا نشان ہے؟ یہ مسئلہ اکثر ڈیمنشیا کے مریضوں کو ہوتا ہے۔

ٹرمپ کے ہاتھ پر بار بار نظر آنے والے نشانات پر وضاحت دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ عوام کے آدمی ہیں، وہ روزانہ لوگوں سے ملتے ہیں اور مسلسل کام میں مصروف رہتے ہیں، ان کے ہاتھ پر نظر آنے والے نیل صرف اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ہر روز ہزاروں لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہیں۔