نیویارک ٹائم آؤٹ کی سالانہ فہرست میں صف اول پر

نیویارک شہر جو کبھی سوتا نہیں ہے، رواں سال کے لیے ٹائم آؤٹ کی سالانہ فہرست میں صف اول پر ہے۔

ٹائم آوٹ نے سالانہ 2024 کے لیے 50 بہترین شہروں کی فہرست جاری کر دی۔ تاہم پاکستان کا ایک بھی شہر اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہا جبکہ سب سے بہترین نیویارک قرار پایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائم آوٹ نے ماہرین اور مقامی رہائشیوں کی رائے پر مبنی سروے کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ فہرست کو مرتب کیا ہے۔

اس سروے میں ہزاروں افراد کو شامل کیا گیا تھا اور شہروں کے معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کا دارالحکومت کیپ ٹاؤن، تیسرے پر جرمنی کا دارالحکومت برلن، چوتھے پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن، پانچویں پر ہسپانیہ کا دارالحکومت میڈرڈ، چھٹے نمبر پر میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی، ساتویں نمبر پر برطانیہ کا شہر لیور پول، آٹھواں جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو، نواں نمبر پر اٹلی کا دارالحکومت روم اور دسویں نمبر پر پرتگال کا شہر پورٹو براجمان ہے۔

اس فہرست میں ممبئی کا 12واں، دبئی کا 28واں، سڈنی کا 31واں، ابوظہبی کا 39واں ، استنبول کا 47واں نمبر ہے جبکہ 50ویں نمبر پر وینکوور نے جگہ بنائی ہے۔