اگلے 5 سال پاکستان میں ریکارڈ ترقی کے ہوں گے:جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال پاکستان میں ریکارڈ ترقی کے ہوں گے، پاکستان کی ترقی دیکھ کر لوگ کہیں گے کہ ہم نےصحیح لوگوں کو ووٹ دیے۔

لودھراں میں ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا ہونا لودھراں کے لیے انتہائی اہم ہے، لودھراں میں چیمبر آف کامرس بنائیں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانا میرا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوتاہی ہے مجھے پہلے انڈسٹریل اسٹیٹ کا خیال کیوں نہیں آیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں میں 16 ایکڑ زمین پر ایک ارب کی لاگت سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں، یونیورسٹی میں لودھراں کے طلبا کو کمپیوٹر اور انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں سے تھانے کچہری کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔